سلجوقی سلطنت کے قیام اور زوال کی مکمل داستان
سلجوقی سلطنت کو عالم اسلام کی چند عظیم سلطنتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ سلجوقی سلطنت کا قیام "گیارہویں" صدی عیسوی میں ہوا۔
سلجوق در اصل نسلاََ اُغوز ترک تھے۔اس عظیم سلطنت کا قیام"طغرل بے"اور"چغری بیک" نے رکھا تھا۔
سلجوقوں کی یہ عظیم الشان سلطنت"مشرق وسطٰی اور وسط ایشیا میں قایم تھی،جبکہ اسکی سرحدیں ایک جانب چین سے لے کر بحیرۂ متوسط اور دوسری جانب"عدن" سے لے کر"خوارزم و بخارہ تک پھیلی ہوی تھیں۔
سلطان "الپ ارسلان" کے دور حکومت میں اس سلطنت کر سرحدیں کافی وسیع ہویں ۔یہاں تک کہ سلطان نے "ملازکرد" کی مشہور جنگ میں رومیوں کو بد ترین شکست دیتے ہوے انکے بہت سے علاقوں کو سلطنت میں شامل کر لیاتھا۔
سلجوقی سلطنت کا یہ عروج سلطان"ملک شاہ" کی وفات تک جاری رہا، سلطان ملک شاہ کی وفات کے بعد سلطنت شہزادوں میں تقسیم ہو گی۔
اور طویل خانہ جنگی کے بعد 1260 میں منگولوں کے ہاتھوں آخری سلجوق سلطنت "سلاجقہ روم" کا بھی خاتمہ ہو گیا۔
تبصرہ کریں