حضرت حسین رضی الله عنه

"حضرت حسین رضی الله عنه"

حضرت حسین رضی الله عنه حضرت علی رضی الله عنه کے دوسرے صاحبزادے ہیں۔آپ رسول اللہؐ کے نواسے اور بہت محبوب ہستی ہیں اور آپ بی بی فاطمہ زہرا سلام‌ اللہ علیہا کے لخت جگر ہیں۔

آپ کی ولادت سن 4 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئ تھی۔آپ کی کُنیت ابو عبد اللہ ہے۔

آپ کی ولادت کی خبر جب آپؐ کو دی گی تو آپؐ تشریف لاے اور اپنے اس نواسے کے کان میں آذان اور اقامت کہی۔

حضرت حسین رضی الله عنه کی ولادت پر تمام خاندان خوش تھا لیکن آپؐ نہایت پریشان تھے کیوں کہ آپؐ کو آنے والے حالات کا پتہ چل چکا تھا۔

حضرت حسین رضی الله عنه کے 4 صاحبزادے اور 2 صاحبزادیاں تھیں۔

بیٹے!

1)امام علی اکبر علیه السلام

2)امام زين العابدين عليه السلام

3)امام علی اصغر علیه السلام

4)امام جعفرعلیه السلام

بیٹیاں!

 1)حضرت بی بی سکینہ سلام‌ اللہ علیہا

2)حضرت بی بی فاطمہ صغریٰ سلام‌ اللہ علیہا

رسول اللہؐ اپنے اس نواسے سےبے حد محبت کرتے تھے۔

"رسول اللہؐ کے اس ارشاد میں واضع طور پر  حضرت حسین رضی الله عنه کے لیے نہایت فخر و احترام کا مقام ہے،کہ آپؐ نے ان سے محبت کی ترغیب دی،گویا انہوں نے وہ معاملہ وحی کی روشنی میں دیکھ لیا تھا،جو حضرت حسین رضی الله عنه کے ساتھ پیش آنے والا تھا۔چناچہ امام حسین رضی الله عنه  کی حرمت بیان کرتے ہوےآپؐ نے فر مایا۔،" جس نے حسین سے محبت کی اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرے گا،کیونکہ ان  کی محبت،محبت ِ رسولؐ کی جانب لے جانے والی ہےاور محبتِ رسولؐ کی محبت اللہ تعالیٰ  کی محبت تک پہنچانے والی ہے۔"

 

امام حسین رضی الله عنه  کا مبارک بچپن حضور ؐ کے ساتھ گزرا،یہاں تک کہ شہزادہ رسولؐ کی عمر مبارک 7 سال کی ہو گی۔تو اس وقت سرکارِ دوعالم حضرت محمدؐ اس  دنیا سے پردہ فر ماگے۔

آپؐ کے پردہ فرما جانے کے تقریباً تین ماہ بعد امام حسین رضی الله عنه  کی والدہ ماجدہ بی بی فاطمہ بنتِ محمدؐ اس دنیا سے پردہ فر ما چکی تھیں۔

جب حضرت حسین رضی الله عنه  نے جوانی میں قدم رکھا توحضرت علی بن ابی طالبؑ نے آپ کی شادی ساسانی سلطنت کے آخری بادشاہ یزدگرد سوم کی بیٹی"بی بی شہر بانو سلام‌ اللہ علیہا"سے کر دی۔

اس کے علاوہ حضرت امام حسین رضی الله عنه   نے  32 سال کی عمر میں"جنگِ جمل"33 سال کی عمر میں "جنگِ صفین"اور 34 سال کی عمر میں  امام حسین رضی الله عنه   نے اپنے والد حضرت علیؑ کے ساتھ مل کر "جنگِ نہروان" بھی لڑی تھی۔

جب حضرت حسین رضی الله عنه   کی عمرِ مبارک تقریباً 36 سال ہوئ تو  آپ کے والدِ محترم حضرت امام علی بن ابی طالب کو 21 رمضان 40 ہجری بمطابق661عیسویٰ میں  مسجدِ کوفا میں ایک ظالم نے زہر آلود تلوار سے آپؑ پر حملہ کر کے آپؑ کو شہید کر دیا ۔

جاری ہے۔۔۔۔۔

 

تازہ ترین پوسٹ

حالیہ پوسٹس

سلجوقی سلطنت کے قیام اور زوال کی مکمل داستان

سلجوقی سلطنت کو عالم اسلام کی چند عظیم سلطنتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ سلجوقی سلطنت کا قیام "گیارہویں" صدی عیسوی میں ہوا۔ سلجوق در اصل نسلاََ    اُغوز ترک تھے۔اس عظیم سلطنت کا قیام"طغرل بے"اور"چغری…

مزید پڑھیں
سپین میں مسلمانوں کا 800 سالہ دور حکومت

جزیرہ نما آیبیریا   جو کہ ہسپانیہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مغربی رومی سلطنت کے ختم ہو جانے کے بعدیہاں پر مکمل طور "گاتھک" خاندان کی حکومت قایم ہو گی۔لیکن انکی یہ حکومت زیادہ عرصہ…

مزید پڑھیں
قسطنطنیہ کی فتح

سلطنت عثمانیہ نے  قسطنطنیہ کو فتح کرنے اور بازنطینی سلطنت کو ختم کرنے کے لیے کی بار اس شہر کا محاصرہ کیا۔ لیکن یہ محاصرے صلیبیوں کے حملے،تخت کے لیے خانہ جنگی،بغاوت اور امیر تیمور کے…

مزید پڑھیں

تبصرہ کریں